مغربی بنگال میں حکمراں حماعت ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے.
تہوار کے موقع پر ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درگا پوجا کے موقع پر سب کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرنا ہے.
اس موقع پر کسی کے خلاف بیان بازی کرنے کا فائدہ ہے. ماحول بگاڑنے کو ہی سیاست کہتے ہیں تو بی جے پی کو مبارکباد دینا ہی بہتر ہے.
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہر معاملے میں سیاست کرکے سب کچھ خراب کر دیا ہے.ہر وقت ماحول بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے. اس سے کس کو فائدہ ہوگا.
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بنگال ایک پر امن ریاست ہے. تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ درگا پوجا کے دوران کتنے مسلمان کاروبار کرتے ہیں. کتنے مسلمان بریانی کا کاروبار کرتے ہیں. ہر مذایب کے لوگ ان کی دکانوں میں جاکر کھاتے ہیں. یہاں یہ سب چلتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جب تک رہے گی اس وقت تک بنگال کو اتر پردیش اور گجرات بننے نہیں دیں گے.
' بنگال کو گجرات اور اتر پردیش بننے نہیں دیں گے' - Bengal bjp in turmoil
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کو اترپدیش اور گجرات بنانے کی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے.
' بنگال کو گجرات اور اتر پردیش بننے نہیں دیں گے'
واضح رہے کہ بی جے پی کے رہاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی شکست یقینی ہے.