اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گورنر تلنگانہ اور وزیراعلی کا اظہار تعزیت - گورنر تلنگانہ اور وزیراعلی کا اظہار تعزیت

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے کرنل سنتوش کے والدین، ​​ان کی اہلیہ، بچوں اور دیگر افراد خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر طرح سے ان کی مدد کرے گی۔

tlangana governor, cm condole colonel santosh babu's demise
گورنر تلنگانہ اور وزیراعلی کا اظہار تعزیت

By

Published : Jun 17, 2020, 10:41 AM IST

تلنگانہ کے گورنر تاملیسائی سونڈراراجن نے کرنل بی سنتوش بابو، حویلدار پالانی اور سیپائے اوجھا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے جو گلوان میں چینی فوج کے ساتھ 'پُرتشدد سامنا' میں شہید ہوئے۔

گورنر تلنگانہ کے دفتر سے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ 'گورنر نے کرنل بی سنتوش بابو، حولدار پالانی اور سیپائے اوجھا کے افراد خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جو گلوان میں ملک کے لئے شہید ہوئے'۔

اس پیغام میں مزید لکھا گیا ہے کہ 'میں ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، جنہوں نے قوم کو اپنی جانیں دیں۔ ان کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہے'۔

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندریشیکھر راؤ نے بھی سوریاپیٹ کے رہائشی کرنل بی سنتوش بابو کی موت پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا ہے کہ 'کرنل سنتوش نے قوم کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ان کی قربانی کا کسی بھی لحاظ سے بھلایا نہیں جاسکتا'۔

وزیراعلیٰ نے سوریا پیٹ کے ایم ایل اے جگدیش ریڈی کو ہدایت دی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاستی حکومت کا نمائندہ آخری رسومات کی تکمیل تک کرنل سنتوش کے افراد خاندان کے ساتھ موجود رہے۔

دریں اثنا تلنگانہ میونسپل انتظامیہ اور شہری ترقی (ایم اے اینڈ یو ڈی) کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے تعزیت کے اظہار کے لئے ٹویٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

کے ٹی راما راؤ نے لکھا ہے کہ 'تلنگانہ کے ضلع سوریاپیت کے کرنل سنتوش بابو اور ان دو اور بھارتی فوجیوں کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت جو آج بھارت ۔ چین سرحدی جھڑپوں میں شہید ہوئے ہیں۔ آپ کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جئے ہند

واضح رہے کہ کرنل سنتوش بابو 16 بہار رجمنٹ کے کمانڈنگ افسر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details