اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ٹیپو سلطان جینتی کی آڑ میں ہندو۔مسلم کو لڑانے کی کوشش' - سابق وزیر اعلی سدا رامیا

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قائدین نے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیپو سلطان جینتی کے نام پر ہندو اور مسلمانوں کو لڑاتے ہیں اور سیاست کرتے ہیں۔

ٹیپو سلطان جیتی کی آڑ میں ہندو۔مسلم کو لڑانے کی کوشش: بی جے پی اقلیتی مورچہ

By

Published : Aug 2, 2019, 8:37 AM IST

کرناٹک بی جے پی کے نائب اقلیتی مورچہ کے صدر نذیر پاشا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا مقصد ریاست میں ترقی ہے وہ چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔

ٹیپو سلطان جیتی کی آڑ میں ہندو۔مسلم کو لڑانے کی کوشش: بی جے پی اقلیتی مورچہ

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر کبیر نے کہا کہ وزیر اعلی یدی یورپا ٹیپو سلطان جینتی کبھی بھی نہیں منائیں گے۔ انہوں نے کانگریس ۔ جے ڈی ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو سلطان کی ٹوپی رکھ دینے سے ٹیپو جینتی نہیں ہوجاتی۔

انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیپو سلطان جینتی کے نام پر ہندو اور مسلمانوں کو لڑاتے ہیں اور سیاست کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details