سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کی خرافات سے عبادت گاہیں بھی محفوظ نہیں، دہلی کی شاہی جامع مسجد کی ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل مدراس ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی تھی، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ مگر اس کی خرافات سے اب عبادت گاہیں بھی محفوظ نہیں۔
مساجد بھی ٹک ٹاک کی خرافات سے محفوظ نہیں سوشل میڈیا پر دو ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں مسجد کے احاطے میں لڑکے اور لڑکیوں کو نازیبا حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ دونوں ویڈیو دہلی کی شاہی جامع مسجد کی بتائی جارہی ہے۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں دو غیر ملکی لڑکیاں شاہی جامع مسجد کے نماز کے احاطے میں کرتب بازی کرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں، جبکہ دوسرے ویڈیو میں ایک لڑکے کو حوض میں ڈھکیلا جارہا ہے۔
ویڈیو وائرل بنے اور وائرل ہونے کے تعلق سے شاہی جامع مسجد انتظامیہ اس سے بے خبر ہے۔ جامع مسجد کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 5 روز قبل پرانا ویڈیو ہے۔ جب سے یہ ویڈیو سامنے آیا ہے تب سے جامع مسجد انتظامیہ متحرک ہے۔