ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی ریٹنگ میں گزشتہ کچھ روز سے گراوٹ درج کی گئی ہے، جس کی ایک اہم وجہ پلیٹ فارم پر بے تکے اور خاتون مخالف کنٹینٹ کا ڈالا جانا ہے۔
پلے اسٹور پر فی الحال ایپ کی ریٹنگ 1.3 اسٹار ہے۔ اسی کے ساتھ ٹویٹر پر 'ٹک ٹاک ڈاؤن' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار فیصل صدیقی کی جانب سے ایسڈ اٹیک پر بنائے ویڈیو کی کافی تنقید ہوئی۔ اس وائرل ویڈیو میں صدیقی نے ایک ایسے لڑکے کا کردار ادا کیا ہے، جو اپنے پیار کو کھو دینے کا غم منا رہا ہے۔ وہ اپنی معشوقہ سے کہتا ہے کہ 'اس نے تجھے چھوڑ دیا، جس کے لیے تو نے مجھے چھوڑا تھا؟' اور پھر اس پر کچھ پھینکتا ہے، جس کی وجہ سے لڑکی کا چہرے پر نیلے لال دھبے پڑ جاتے ہیں اور اس کا چہرا خراب ہو جاتا ہے۔