اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تین مشتبہ چوروں کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

آسام کے ضلع کریم گنج میں بنگلہ دیشی مویشیوں کے تین مشتبہ چوروں کو ایک ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق جانوروں کے چوروں کے ایک گروپ نے ہفتہ کی رات کو بھارت بنگلہ دیش سرحد کو عبور کیا اور پتھرکنڈی تھانے کے تحت واقع بوگریزان چائے کے باغان میں داخل ہوا۔

three-suspected-animal-thieves-in-assam-beaten-to-death-by-mob
تین مشتبہ چوروں کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

By

Published : Jul 20, 2020, 1:47 PM IST

آسام کے ضلع کریم گنج کے ایک چائے باغان میں بنگلہ دیشی مویشیوں کے تین مشتبہ چوروں کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ اتوار کے روز پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

تین مشتبہ چوروں کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

پولیس کے مطابق جانوروں کے چوروں کے ایک گروپ نے ہفتہ کی رات کو بھارت بنگلہ دیش سرحد کو عبور کیا اور پتھرکنڈی تھانے کے تحت واقع بوگریزان چائے باغان میں داخل ہوا۔ یہ جگہ سرحد سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

بنگلہ دیشی جانور چوروں نے چائے کے باغ کے ایک مزدور کے یہاں سے جانور چوری کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کے شور مچانے کے بعد لوگ آس پاس جمع ہوگئے اور ان پر حملہ کردیا۔

ان میں سے چار فرار ہوگئے، جبکہ پکڑے گئے تین مشتبہ چور بھیڑ کی زد میں آکر مارے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کے پاس سے بسکٹ، روٹی کے ٹکڑے ملے ہیں، جو بنگلہ دیش کے بنے ہیں۔ اس کے علاوہ رسی تار کاٹنے کا سامان اور بیگ وغیرہ بھی ملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details