اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ میں تین نیپالی مزدوروں کاقتل

اتراکھنڈ کے ضلع پتھوراگڑھ میں تہرے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔دل دہلا دینے والے اس واقعہ میں قاتلوں نے تین نیپالی مزدوروں کے پوشیدہ اعضا بھی کاٹ دیئے ہیں۔

By

Published : Oct 28, 2019, 2:40 AM IST

اتراکھنڈ میں تین نیپالی مزدوروں کاقتل

پتھورا گڑھ کے پولس سپرنٹنڈنٹ آر سی راجگرو نے آج بتایا کہ قتل کا یہ واقعہ پتھورا گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر سے پانچ سے چھ کلومیٹر دور جاجردیول تھانے کے تحت مڑھ كھرايت گاؤں میں پیش آیا۔ یہ تینوں مزدوری کا کام کرتے تھے اور گاؤں کے سنسان علاقہ میں ایک مکان میں رہ رہے تھے۔

اتراکھنڈ میں تین نیپالی مزدوروں کاقتل

راج گرو نے بتایا کہ ہفتہ کے روز پولیس کو تین لاشوں کے بارے میں اطلاع ملی۔ واقعہ پر پہنچی پولیس کو تینوں مزدوروں کی لاشیں دو مختلف کمرہ میں پڑی ہوئی ملیں۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ قتل جمعہ کے روز ہوا تھا ۔ تینوں کے پوشیدہ اعضا بھی کاٹ دیئے ہیں۔ پوشیدہ اعضا کو کاٹنے میں دراتی کا استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع سے وہ دراتي بھی برآمد کر لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details