اردو

urdu

دریائے گوداوری میں طغیانی سے ہزاروں افراد کا انخلا

By

Published : Aug 6, 2019, 1:34 PM IST

آندھراپردیش کے ضلع مشرقی اور مغربی گوداوری کے علاقوں میں دریائے گوداوری کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں زبردست بے چینی ہے۔

دریائے گوداوری کی طغیانی سے ہزاروں افراد کا انخلا

سیلاب کی وجہ سے 19 ہزار افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب حکام راحت کاری کے اقدامات کو انجام دینے میں مصروف ہیں۔

دریائے گوداوری کی طغیانی سے ہزاروں افراد کا انخلا

حکام کے مطابق سیلابی صورتحال قابو میں ہے، مگر دریائے گوداوری کا پانی خطرہ کے نشان سےاوپر چل رہا ہے۔


آندھراپردیش ڈساسٹر مینجمینٹ اتھاریٹی کے مطابق420 گاوں سیلاب کا شکار ہیں،اس سے تقریباً سوا لاکھ لوگ متاثر ہیں۔ جبکہ 19 ہزار افراد کا انخلا ہوچکاہے۔
راحت کاری عملہ ریلیف کیمپس میں کھانے کی اشیا جیسے چاول ،دال، تیل اور کیروسین فراہم کررہا ہے۔

اس ضمن میں وزیر اعلی اندھراپردیش نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہیکہ متاثرین کو بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی طبی اقدامات کرے۔

دوسری جانب تلنگانہ کے کالیشورم میں واقع ندی کا پانی پہلی سطح سے اوپر چل رہا ہے جبکہ بھدراچلم ندی کی سطح میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details