اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'عظیم شخصیات کے مجسمے توڑنے والے بزدل' - بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مہاتما گاندھی اور بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے توڑے جانے کے حادثے کو عظیم لوگوں کی توہین قرار دیا ہے۔

جالون حادثے پر پرینکا گاندھی کا ردعمل۔

By

Published : Sep 14, 2019, 3:57 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:25 PM IST


پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں اس طرح کے واقعات کو انجام دینے والے لوگ بزدل ہوتے ہیں۔

محترمہ واڈرا نے ہفتے کے روز کہا کہ اترپردیش کے جالون میں کچھ سماج دشمن عناصر نے بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ بابائے قوم کی توہین ہے اور یہ بے وقوف لوگ مسلسل اس طرح کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں لیکن ان کو سمجھ لینا چاہئے کہ ا سے ان عظیم لوگوں کی عظمت ذرا بھی متاثر نہیں ہوگی۔

جالون حادثے پر پرینکا گاندھی کا ٹوئٹ۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کچھ دن پہلے اترپردیش میں بابا صاحب امبیڈکر جی کے مجسمہ کو سماج دشمن عناصر نے توڑا۔ اب جالون میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو توڑاگیا۔ مجسمے توڑنے والے بزدلوں زندگی میں یہ تمہاری کامیابی ہے کہ رات کے اندھیرے میں چھپ کر تم ملک کے عظیم لوگوں کی توہین کرنے کی کوشش کرتے ہو؟ مجسموں پر حملہ کرکے ان عظیم لوگوں کی عظمت تم ذرا بھی ہلا ڈلانہیں سکتے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details