نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان اور رکن اسمبلی نواب ملک نے کہا کہ 'قانونی عمل مکمل کر کے چوراہے پر ملزمین کو پھانسی دی جاتی تو ملزمین کے دل میں ڈر پیدا ہوتا ہے۔'
'انصاف ہوا مگر طریقہ صحیح نہیں' - reactions of opposition parties on hyderabad encounter
حیدرآباد پولیس نے ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے الزام میں عدالتی حراست میں بھیجے گئے چار ملزمین کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد ملک بھر سے سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان اور رکن اسمبلی نواب ملک
آج صبح حیدرآباد پولیس نے ویٹرینری ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے الزام میں گرفتار چار ملزمین کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔ یہ ملزمین عدالتی حراست میں تھے۔
نواب ملک نے اس واقعے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'حیدرآباد میں جو واقعہ پیش آیاتھا۔ اس کے ملزمین کا آج انکاؤنٹر کیا گیا۔ انصاف دینے کا یہ طریقہ نہیں ہے اور اس طرح انصاف دینا ٹھیک نہیں ہے۔'