- 1557۔ لندن میں روسی سفارتخانہ کھولا گیا۔
- 1594۔ ہنری چہارم کی فرانس کے بادشاہ کے طور پر تخت نشینی ہوئی۔
- 1670۔ لیوپولڈاول کے حکم کے بعد آسٹریا سے یہودیوں کو باہر نکالنا شروع کیا گیا۔
- 1803۔ ممبئی کے مالابار میں زبردست آگ لگی۔
- 1854۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے جھانسی پر کنٹرول کیا۔
- 1888۔ امریکی کانگریس نے ڈاک سے پہنچنے کیلئے اسٹمپ لگے پہلے اخبار ریپر کی اجازت دی۔
- 1900۔ برٹش لیبرپارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
- 1921۔ ویانا میں انٹرنیشنل ورکنگ یونین آف سوشلسٹ پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
- 1929۔ روس اور امریکہ نے تجارتی سمجھوتہ پر دستخط کئے۔
- 1931۔ عظیم انقلابی چندر شیکھر آزاد نے الہ آباد کے الفرڈ پارک میں انگریزوں کے ساتھ مڈبھیڑ کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے خود کو گولی مار لی۔
- 1932۔امریکہ میں ورجینیا کے بوسیوین میں ایک کوئلہ کان میں دھماکہ سے 38 لوگوں کی موت ہوئی۔
- 1933۔ جرمنی کی پارلیمنٹ جل کر خاکستر ہوگئی۔
- 1939۔ برطانیہ اور فرانس نے اسپین میں خانہ جنگی کے بعد قائم جنرل فرانسسکو فرینکو کی سرکار کو تسلیم کیا۔
- 1945۔ لبنان نے آزادی کا اعلان کیا۔
- 1951۔ امریکی آئین میں 22 ویں ترمیم کے تحت صدر کے لئے دو مدت کار کی حد مقررکی گئی۔
- 1952۔ نیویارک میں نئے مستقل ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کی پہلی میٹنگ۔
- 1956۔ مصر میں خواتین کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہوا۔
- 1956۔ لوک سبھا کے پہلے صدر جی وی ماولنکر کا انتقال ہوا۔
- 1959۔ نئی دہلی میں پہلے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کالج کی بنیاد ڈالی۔
- 1965۔ فرانس نے ایکر الجیریا میں زیر زمین نیوکلیائی تجربہ کیا۔
- 1974۔ امریکی ہفتہ وار رسالہ ’پیپلز‘ کی شروخت شروع ہوئی۔
- 1979۔ ڈیمینیکا انگلینڈ سے آزاد ہوا۔
- 1979۔ صدر وی وی گری نے نئی دہلی کے تین مورتی میں نہرو میوزیم کا افتتاح کیا۔
- 1980۔ بائیسویں گریمی ایوارڈ دیئے گئے۔
- 1980۔ دہشت گردوں نے بگوٹا میں ڈونکا کے سفارتخانہ پر قبضہ کیا۔
- 1988۔ ہیلی کاپٹر میل سروس کا افتتاح ہوا۔
- 1991۔ امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے ہاتھوں کویت کو عراق سے آزاد کرانے کے بعد کویتی فوج کویت سٹی میں داخل اور امریکی صدر جارج بش (سینئر) نے خلیج میں جنگ بندی کا اعلان کیا۔
- 1995۔ شمالی عراق کے جاکھو میں کار بم دھماکے میں تقریباً 54 لوگ مارے گئے۔
- 2002۔ گجرات میں گودھرا اسٹیشن کے نزدیک سابرمتی ایکسپریس پر فسادیوں کے حملے میں 59 لوگوں کی موت ہوئی۔
- 2004۔ فلپائنس میں ایک دہشت گرد نے ایک کشتی کو بم سے اڑا دیا جس میں 116 افراد مارے گئے۔
- 2010۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے مضبوط ستون اور معروف سماجی خدمت گار ناناجی دیش مکھ کا انتقال ہوا۔
- 2010۔ ہندوستان نے آٹھویں دولت مشترکہ نشانے بازی مقابلے میں 35 سونے، 25 چاندی اور 14 کانسے سمیت 74 تمغے جیت کر پہلا مقام حاصل کیا۔
- 2013۔ مغربی بنگال کے کولکاتا میں ایک بازار میں آگ لگنے سے 20 لوگوں کی موت ہوئی۔
تاریخ میں آج کا دن
Last Updated : Mar 2, 2020, 5:28 PM IST