بلاسپور کی سرگریٹی پولیس نے نابالغ کو دھمکی دینے والے ٹرانس جینڈر لولی ورما کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کو ثبوت کے طورپر ملزم کے موبائل سے سارے فحش ویڈیو ملے ہیں، جس سے وہ نابالغ کو دھمکی دیا کرتا تھا۔ملزم کی عمر 22 برس ہے۔
بلاسپور میں یہ پہلا معاملہ ہے، جب کسی ٹرانس جینڈر پر اس طرح کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اسے گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹرانس جینڈر پر الزام ہے کہ اس نے نابالغ کو بھڑکایا اور اس کے ساتھ زیادتی کی، پھر موبائیل میں ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔یہ الزام ہے کہ وہ نابالغ کے ساتھ مسلسل زیادتی کرتا تھا اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔