اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نظر ثانی کی عرضی مسلمانوں کی من مانی ہے : سبرامنیم سوامی

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے بابری-ایودھیا ملکیت معاملہ میں عدالت عظمی کے فیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے اعلان کو مسلم فریق کی من مانی قرار دیا۔

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کے ساتھ خصوصی رپورٹ
بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کے ساتھ خصوصی رپورٹ

By

Published : Nov 27, 2019, 7:11 PM IST

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے خصوصی بات کرتے ہوۓ اشتعال انگیز زبان کا استمعال کیا اور بابری کے انہدام کے مجرمانہ عمل کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک میں مساجد ٹوٹتی رہتی ہیں، ہمارے ملک میں مسجد توڑی گئی ہیں۔"

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کے ساتھ خصوصی رپورٹ
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ نظر ثانی کی عرضی کو تشہیری اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ موضوع ختم نہیں کرنا چاہتے ہیں ،تاکہ وہ ٹی وی میں بنے رہیں اور لوگوں کو یہ کہیں کہ ہم جھکے نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کہ جواب میں کہا کہ مسلمان اگر مان لیں کہ ان کے آباؤ اجداد ہندو تھے تو یہ معاملہ نمٹ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں آپ کو مندر بنانے کی اجازت نہیں مل سکتی۔سبرامنیم سوامی سے جب یہ سوال پوچھا کہ مسلم ممالک کا حوالہ دینا کیسے بہتر ہے جب وہ اپنے آپ کو سیکولر اور جمہوری ہونے کا دعوی نہیں کرتے؟ تو انہوں نے کہا کہ مسلمان تو ایک جمہوری ملک میں رہ رہا ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دارالاسلام نہیں بن سکتا ہے، ہم نے پہلے ہی پاکستان بنا کر دے دیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details