اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر میں حالات پُرامن، حکومت کا دعویٰ - bifurcation of J&K

جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ فراہم کرنے والی دفعہ 370 کی منسوخی کی بعد وادی میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں، لیکن حکومت کا دعویٰ ہے کہ کشمیر میں حالات پرامن اور سازگار ہیں۔

kashmir current situation

By

Published : Aug 6, 2019, 12:19 PM IST

Updated : Aug 6, 2019, 12:55 PM IST


جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تاحال جموں و کشمیر میں حالات پرامن اور معمول کے مطابق ہیں۔

حکومت کے مطابق تاحال کسی بھی علاقے سے کسی طرح مظاہرے نہیں ہوئے ہیں اور لوگ ضروری سامان کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔

تاہم وادی بھر میں ہزاروں کی تعداد میں اضافی سکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مواصلاتی نظام ٹھپ ہے۔ وادی بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

کشمیر کے کئی بڑے رہنماؤں عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور سجاد لون وغیرہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تاہم آج جموں و کشمیر نتظیم جدید بل 2019 کو آج لوک سبھا میں پیش کر دیا گیا ہے اور لوک سبھا میں اس پر بحث جاری ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2019, 12:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details