وزیراعلیٰ مممتا بنرجی نے مزید کہا کہ’’ ملک بھر میں خوف کا ماحول ہے۔‘‘
مغربی بنگال کے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ آج پورے ملک میں خوف وہ ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی یک طرفہ کارروائی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو فراموش نہیں کیا ہے۔
گرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری توجہ اس مہاماری پر قابوپانے کی ہے مگر ہم بنگال میں این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔
ترنمول کانگریس کے سالانہ شہید دیوس ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا آج پورے ملک اس طرح خوف وہراس کاماحول ہے کوئی بھی اپنی بات رکھنے کی جرأت نہیں کرپارہاہے اور ہرجگہ خوف و ہراس کاماحول ہے۔
ممتا بنرجی نے کو بی جے پی کو بنگال کی باہری پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کو ریاست کی تہذیب و کلچر سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مغربی بنگال کے عوام کو نظرانداز کردیا ہے۔بنگال کے عوام اس کا بھر پور جواب دیں گے۔
باہری لوگ ریاست کو نہیں چلاپائیں گے۔یہاں کچھ لوگ بی جے پی کے ہیں مگر انہیں سیاسی کوئی تجربہ نہیں ہے اور یہ لیڈران شہریوں کو مارنے اور ان سے بدلہ لینے کی بات کرتے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی دعویٰ کرتی ہے کہ بنگال میں ہردن تشدد کے واقعات ہوتے ہیں۔