مسٹر جاویڈکر نے زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کے لئے اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو این سی سی ڈی) کے رکن ممالک کی اس سال ستمبرمیں دہلی میں منعقد ہونےو الی میٹنگ کے بارے میں یہاں نامہ نگاروں کو اطلاع دینے کے دوران انہوں نے یہ باتیں کہیں۔
خشک سالی ملک کے لئےبڑا مسئلہ ہے: جاویڈکر
وزیر برائے ماحولیات پرکاش جاویڈکر نے منگل کو کہا ہے کہ زراعت کے لئے مانسون کی بارش پر زبردست انحصار کی وجہ سے خشک سالی ملک کا حقیقی مسئلہ ہے۔
خشک سالی ملک کے لئےبڑا مسئلہ ہے
انہوں نے کہا کہ ’’دنیا کے سامنے اس وقت موسمی تبدیلی کا مسئلہ ہے جو لوگوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے قدرتی آفات پہلے کے مقابلے میں جلدی جلدی آرہی ہیں اور بے حد خراب موسم کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘‘
ہمارے ملک میں ہرسال مانسون آتا ہے اور ہم خود دیکھ سکتے ہیں اس میں کتنی تبدیلی آئی ہے۔ خشک سالی ملک کے لئے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ 60 فیصد زراعت کا انحصار بارش پر ہے۔