اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہندو دہشت گردی کہنے کے پیچھے الگ پس منظر: ادھیر رنجن - مکہ مجسد دھماکہ

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے مرکزی وزیر پیوش گویل کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندو دہشت گردی کا لفظ لانے کے پیچھے ایک الگ پس منظر تھا۔

ہندو دہشت گردی کہنے کے پیچھے الگ پس منظر: ادھیر رنجن
ہندو دہشت گردی کہنے کے پیچھے الگ پس منظر: ادھیر رنجن

By

Published : Feb 19, 2020, 1:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:11 PM IST

ادھیر رنجن چودھری نے مزید کہا کہ جس وقت ہندو دہشت گرد کا لفظ ایجاد ہوا تھا اس وقت مکہ مسجد دھماکہ جیسا ہولناک واقعہ پیشا آیا تھا، اور اس ہولناک حادثے میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا نام شامل تھا، سادھوی اور متعدد افراد کو اس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ہندو دہشت گردی کہنے کے پیچھے الگ پس منظر: ادھیر رنجن

ادھیر رنجن چودھری نے مزید کہا کہ 'دہشت گرد ہمیشہ دھوکے میں رہتے ہیں وہ اپنی اصل شناخت کے ساتھ حملہ نہیں کرتے ہیں، یہ یو پی اے کی ہی حکومت تھی جس نے حملے سے متعلق سب کچھ عیاں کیا، بعد ازاں یو پی اے حکومت میں ہی اجمل قصاب کو پھانسی دی گئی'۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر پولیس میں سپر کاپس کہے جانے والے راکیش ماریہ نے اپنی کتاب میں 26/11 ممبئی حملے میں پکڑے گئے شدت پسند اجمل قصاب ست متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اجمل قصاب کو ہندو دہشت گرد سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی، جس کے بعد مرکزی وزیر پیوش گایل نے کانگریس پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیا، 26/11 حملے کے بعد ہندو دہشت گردی کے جھوٹے نعرے دینے کی کوشش کی گئی'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details