اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: مقتول رکن اسمبلی کی اہلیہ ہائی کورٹ پہنچیں

شمالی دیناج پور کے ہمت آباد سے ممبر اسمبلی دیبندر ناتھ رائے (جن کی لاش گزشتہ دنوں ایک دوکان سے باہر لٹکی ہوئی ملی تھی) کی اہلیہ چاندنی رائے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے شوہر کے قتل کی سی آئی ڈی جانچ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی بی آئی جانچ کی اپیل کی ہے۔

سی بی آئی جانچ کیلئے مقتول بی جے پی ممبر اسمبلی اہلیہ نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی
سی بی آئی جانچ کیلئے مقتول بی جے پی ممبر اسمبلی اہلیہ نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی

By

Published : Jul 18, 2020, 1:27 AM IST

چاندنی رائے نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے شوہر کی موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبر اسمبلی کی دم گھٹنے سے موت ہوئی تھی۔

جبکہ پولس کا دعویٰ ہے کہ ان کی لاش سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے۔

ممبراسمبلی نے اپنی موت کے لیے دو افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور ان میں سے ایک کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رکن اسمبلی نے چاول کی مل کے لیے بڑے پیمانے پر بینک سے قرض لیا تھا اور مالی لین دین کی وجہ سے وہ پریشان تھے۔

تاہم بی جے پی اور مقتول رکن اسمبلی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ خودکشی نہیں کرسکتے ہیں بلکہ اس کے پیچھے ترنمول کانگریس کے لوگوں کا ہاتھ ہے۔

رکن اسمبلی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ 'رات میں ایک بجے انہیں گھر سے بلاکر لے جایا گیا اور اس کے بعد ان کا قتل کیا گیا۔

حال ہی میں، کیلاش وجیہ ورگیہ، رکن پارلیمان بابُل سپریہ اور رکن پارلیمان راجو سنگھ بستا نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کرکے اس معاملے کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔

اس معاملے کی اگلے ہفتے سماعت ہوگی۔

دوسری جانب وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بھی صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ بی جے پی اس پورے معاملے کو سیاسی رنگ دینے اور حقائق کو توڑ مروڑ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ممتا بنرجی نے اپنے خط میں کہا تھاکہ ایک رکن اسمبلی کی موت ان کے لیے بھی تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے معاملہ سامنے آنے کے فوری بعد تیزی سے جانچ شروع کردی گئی تھی۔ابتدائی جانچ سے گرچہ یہ خودکشی کا معاملہ معلوم ہورہا ہے تاہم پولس ہر پہلو سے جانچ کررہی ہے اور سی آئی ڈی کو اس معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details