اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چندریان 2 کے مدار کا وزن ؟

بھارت کے دوسرے چاند کے مشن چندریان 2 کے پے لوڈس کو اسرو کی جانب سے وزنی قرار دیا گیا ہے۔ اسرو نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ چندریان 2 کے مدار کا وزن تقریبا تین نینو کاروں کے برابر ہے۔

چندریان 2

By

Published : Aug 20, 2019, 2:55 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:05 PM IST

مدار کا وزن 2,379کیلو ہے جبکہ ایک نانو کار کا وزن 765کیلو ہوتا ہے۔ لینڈر وکرم کا وزن تقریبا 10سومو پہلوانوں کے برابر ہے۔ وکرم کا وزن 1471کیلو ہے جبکہ ایک سومو پہلوان کا وزن اوسطا 148کیلو ہوتا ہے۔ چھ پہیئے والی روبوٹک گاڑی پرگیان کا وزن 690ٹی بیگس کے مساوی ہے جبکہ پرگیان کا وزن 27کیلو ہے۔ ایک ٹی بیگ کا وزن 0.03کیلو ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کیلئے کیوں دنیا بھر کے ممالک وسائل کا استعمال کرتے ہیں؟

دنیا بھر کے ممالک کیوں اپنے وسائل کا استعمال چاند کے جنوبی قطب علاقہ جس کے بارے میں کھوج نہیں کی گئی ہے، کی کھوج اور اس پر پہنچنے کے لئے ہزارہا کوششیں کیوں کرتے ہیں؟

اسرو نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک، کمپنیاں اور یہاں تک کہ کئی افراد چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے کے لئے ایک دوسرے سے کیوں مسابقت کرتے ہیں؟ کئی بلین سال تک سورج کی روشنی اس کے آتش فشاں تک نہیں پہنچ پائی۔ یہ نظام شمسی کی ابتدا سے ہی اس کا بغیر خلل والا خطہ ہے۔ اس کے گڑھوں میں ایک اندازہ کے مطابق 100ملین ٹن پانی ہے۔ اس کی مٹی میں ہائیڈروجن، امونیا، میتھین، سوڈیم، مرکیوری کے زرات ہیں۔ یہ ضروری وسائل کا غیر استعمال ذریعہ ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 4:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details