ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے اس بارے میں کہا کہ آگے کیا کارروائی کی جائیگی اسکا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔
بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت معاملے پر بہار پولیس کے ساتھ ممبئی پولیس نے جو رویہ اپنایا اس سے بہار حکومت نے سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تاکہ اس راز سے پردہ اٹھ سکے جسے پوشیدہ رکھنے کے لئے ممبئی پولیس نے ہر ممکن کوشش کی۔
حالانکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممبئی پولیس کمشنر اور ژونل ڈ ی سی پی ابھیشک تریمکھے جو کبھی تھانے ضلع میں تعینات تھے اور وہاں بھی انڈر ورلڈ اور سی ڈی آر نکالنے والوں کے خلاف جانچ کے نئے نئے طریقے اپنائے تھے ٹھیک وہی طریقہ ممبئی میں بھی اپنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔