اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیتی آیوگ کی رپورٹ حکومت اور انتظامیہ کے ناکام ہونے کا ثبوت: تنج پنیا - ریاستی کانگریس نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔

نیتی آیوگ کی پیر کو جاری کی گئی تعلیمی میعار کی رپورٹ پر ریاستی کانگریس نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔

نیتی آیوگ کی رپورٹ حکومت اور انتظامیہ کے ناکام ہونے کا ثبوت: تنج پنیا

By

Published : Oct 1, 2019, 1:51 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:05 PM IST

کانگریس کے ریاستی ترجمان اور زیدپور اسمبلی نشست کے ضمنی انتخابات میں امیدوار تنج پنیا نے نیتی آیوگ کی رپورٹ میں یوپی کے آخری پائیدان آنے کو لیکر حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ریاستی حکومتوں اور انتظامیہ کے ناکام ہونے کا ثبوت ہے۔

بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ نیتی آیوگ کی رپورٹ سے واضح ہے کہ یوگی حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں ناکام رہی ہے۔

نیتی آیوگ کی رپورٹ حکومت اور انتظامیہ کے ناکام ہونے کا ثبوت: تنج پنیا

انہوں نے کہا کہ ریاست کے اسکول خستہ حال ہیں، اسکولوں میں ٹیچر نہیں ہیں جو ہیں بھی ان کی کوئی نگرانی نہیں ہے، لیکن حکومت ان سب کے باوجود تعلیم کی جانب غور نہیں کر رہی ہے۔

حکومت صرف گئوشالہ بنوانے میں لگی ہے اور وہ بھی ٹھیک سے بنوا نہیں پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا نیتی آیوگ کی رپورٹ سے واضح ہے کہ حکومت اور انتظامیہ پوری طرح سے ناکام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کو نیتی آیوگ نے تمام ریاستوں کے تعلیمی معیار پر ایک رپورٹ جاری کی جس میں کیرالہ اول نمبر پر اور یوپی سب سے آخری پائیدان پر ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 6:05 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details