آج ہم آپ کو قرآن پاک کا دنیا کا سب سے چھوٹا نسخہ دکھائیں گے۔ یہ اتنا چھوٹا ہے کہ آپ اسے باسانی اپنے لاکٹ، تعویذ یا انگوٹھی میں بھی رکھ سکتے ہیں۔
دنیا کا یہ سب سے چھوٹا قرآن پاک کا یہ نسخہ گزشتہ تقریباً 30 برسوں سے ریاست چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع کے میوزیم میں رکھا ہوا ہے۔
قرآن کریم کا سب سے چھوٹا نادر نسخہ، ویڈیو انگلی سے بھی چھوٹے اس قرآن پاک کی زیارت آپ گھنٹہ گھر اوپن میدان میں واقع ضلعی آثار قدیمہ کے میوزیم میں کرسکتے ہیں۔
ضلعی آثار قدیمہ کے میوزیم کے سربراہ ہری سنگھ شیتری نے بتایا کہ 'یہ قرآن پاک 25 برسوں تک گیتانجلی بھون میں میونسپل کارپوریشن کی لائبریری میں رکھا ہوا تھا، جو گزشتہ 5 سالوں سے آثار قدیمہ کے میوزیم کی زینت بنا ہوا ہے۔
اس چھوٹے سے قرآن پاکی کی لمبائی 2 سینٹی میٹر، چوڑائی 2.5 سینٹی میٹر اور موٹائی محض 0.5 سینٹی میٹر ہے جسے پڑھنے کے لیے میگنیفائن گلاس کی ضرورت ہوتی ہے۔
میوزیم کے سربراہ ہری سنگھ شیتری نے بتایا کہ 'میونسپل کارپوریشن کی لائبریری کے ریٹائرڈ لائبریرین ڈاکٹر شیرین لاکھے کو دہلی میں رہنے والے ایک دوست نے تحفے میں دیا تھا تب سے یہ قرآن پاک اسٹیل کی ایک چھوٹی سی ڈبیا میں رکھا ہوا ہے جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔