اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسلسل دوسرے روز پیٹرول ڈیزل مہنگا

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال کے بعد ملک میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ کیا گیا ہے۔

مسلسل دوسرے روز پیٹرول ڈیزل مہنگا

By

Published : Sep 18, 2019, 10:37 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:01 AM IST

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ سے ملنے والی معلومات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 25 پیسے بڑھ کر چار اگست کے بعد کی سب سے اونچی سطح 72.42 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔

مسلسل دوسرے روز پیٹرول ڈیزل مہنگا

یہ چھ جولائی کے بعد کی سب سے بڑی تیزی ہے، جب ٹیکس میں دو روپے کے اضافہ کی وجہ سے دام اچانک بڑھ گئے تھے۔ ٹیکس میں تبدیلی کو چھوڑ دیا جائے تو اس سال 15 جنوری کے بعد یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

دہلی میں ڈیزل کی قیمت 24 پیسے بڑھ کر 65.82 روپے فی لیٹر ہو گئی جو آٹھ اگست کے بعد اعلی ترین سطح ہے۔ ٹیکس کی رقم کے علاوہ یہ 22 جنوری کے بعد کی سب سے بڑی تیز ی ہے۔

گزشتہ دو دن میں قومی دارالحکومت میں پٹرول ڈیزل 39-39 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں گزشتہ 15 دن کے اوسط کی بنیاد پر ان کے دام طے کرتی ہیں اور اس لیے ابھی کچھ دن اور قیمتوں میں تیزی جاری رہ سکتی ہے۔

کولکاتا میں بھی پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے مہنگا ہوا اور بالترتیب 75.14 روپے اور 68.23 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا ہوکر 78.10 روپے اور ڈیزل 26 پیسے مہنگا ہوکر 69.04 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ چینئی میں پٹرول کی قیمت 27 پیسے اور ڈیزل کی 26 پیسے اضافہ ہوا اور یہ 75.26 روپے اور 69.57 روپے فی لیٹر کی قیمت پر پہنچ گئے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 1:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details