تین رفائل طیارے گزشتہ روز فرانس سے بھارت آئے ہیں، ساتھ ہی بھارت کے پاس کل 8 رفائل طیارے ہوگئے ہیں، یہ طیارے کل 8 بجے کے قریب جام نگر ایئربیس پر اترے۔
جام نگر ایئر بیس پہنچے طیارے اس سے قبل 5 رفائل طیارے 29 جولائی کو بھارت پہنچے تھے، بھارت نے چار سال قبل فرانس سے 59،000 کروڑ روپے کی لاگت سے ایسے 36 طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
افسران نے بتایا کہ فضائیہ کی متعدد ٹیمیں جنوری سے اب تک فرانس کا دورہ کرچکی ہیں اور انہوں نے رفائل منصوبے کی پیشرفت کا مشاہدہ کیا۔
ایئر فورس کی رفائل پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کا ایک دفتر پیرس میں ہے، جس کے سربراہ گروپ کیپٹن رینک کے افسر ہیں، افسران نے بتایا کہ فضائی عملہ کے اسسٹنٹ چیف (پروجیکٹ) کی سربراہی میں ماہرین کی ایک ٹیم رواں ہفتے کے شروع میں فرانس گئی تھی۔
رفائل طیاروں کے پہلے بیچ کو 10 دسمبر کو ائیرفورس میں شامل کیا گیا تھا، فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریا نے پانچ اکتوبر کو کہا تھا کہ 2023 تل تمام 23 رفائل طیارے ائیر فورس میں شامل ہو جائیں گے۔