ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آندھرا پردیش کے چتّور واقع آئی آئی ٹی شری سٹی میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی جانب سے فنڈیڈ ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر، گیان سرکل وینچرس، انوویشن اور انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ ہندوستان کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے سبقت لے جانے اور خود کفیل بننے کے لیے کوشش کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔
انہوں نے کہا 'بھارت دنیا میں تیسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ بھارت کو دو ٹریلین سے تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے میں محض پانچ برس لگے۔ انوویشن وہ ذریعہ ہے جو اس ترقی کو ممکن بناتا ہے۔ ہمیں خود کفیل بننے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے مقابلے کے زمانے میں مقدم رہنے کی خاطر انوویشن اور انٹرپرنیورشپ کو فروغ دینا ہوگا۔ 'گیان سرکل وینچرس' جیسے مراکز میں نوجوانوں میں انٹرپرنیورشپ کا جذبہ پیدا کرنے اور انھیں کامیاب انووشین کی جانب ترغیب دینے کی صلاحیت ہے'۔
مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ انٹرپرنیورشپ کے جذبے کا خیال کرتے ہوئے 2020 میں آئی آئی ٹی شری سٹی نے ٹی بی آئی، گیان سرکل وینچرس کا افتتاح کیا۔ گیان سرکل وینچرس، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کی جانب سے منظور شدہ ٹیکنالوجی انکیوبیشن اینڈ ڈیولپمنٹ آف انٹرپرنیورشپ (ٹی آئی ڈی ای 2.0) کے بطور کام کرے گا۔
ڈاکٹر نشنک نے بتایا کہ یہ بزنس انکیوبیٹر کئی موضوعات میں انوویشن اور انٹرپرنیورشپ کو فروغ دیتا ہے جن میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ شامل ہیں لیکن یہ ان موضوعات تک ہی محدود نہیں ہے۔ یہ انکیوبیٹر نئی ٹیکنالوجی جیسے کہ آرٹیفیشیل انٹیلیجنس (اے آئی)، بلاک۔چین، سائبر فزیکل سسٹم (سی پی ایس)، سائبر سکیورٹی، انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی او ٹی)، روبوٹِکس وغیرہ میں شامل ہو کر ادارے کی انٹرپرنیورشپ کے جذبے کو فروغ دے گا۔