وزارت خزانہ نے آج یہ بتایا کہ 15 ویں فنانس کمیشن نے مالی سال 2021-22 سے 2025-2026 کی رپورٹ پر تبادلہ خیال مکمل کرلیا ہے۔ اس رپورٹ پر 15 ویں فنانس کمیشن کے چیئرمین این کے سنگھ اور کمیشن کے ممبر اجے نارائن جھا، پروفیسر انوپ سنگھ، ڈاکٹر اشوک لاہڑی اور ڈاکٹر رمیش چندر نے دستخط کیے ہیں۔
کمیشن نے صدر سے اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے وقت طلب کیا تھا۔ صدر دفتر نے 9 نومبر کو رپورٹ پیش کرنے کی تاریخ دی ہے۔ کمیشن کو آئندہ ماہ کے آخر تک مودی کے سامنے بھی رپورٹ کی ایک کاپی پیش کرنی ہوگی۔ اس رپورٹ کو مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں کارروائی سے متعلق رپورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
اس رپورٹ میں پانچ مالی سالوں یعنی 22-2021 سے 26-2025 تک سے متعلق سفارشات شامل ہیں۔ مالی سال 21-2020 کے لیے 15 ویں مالی کمیشن کی رپورٹ، دسمبر 2019 میں صدر کو پیش کی گئی تھی، جسے حکومت کےذریعہ پارلیمنٹ ٹیپل پر کارروائی کے لیے رپورٹ کے ساتھ رکھا گیا تھا۔