کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ متاثرہ افراد پر ادویات کا بہتر اثر ہورہا ہے۔ اس وقت 155227 کورونا کے سرگرم مریض ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
وزارت صحت نے پیر کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) بھی مسلسل اپنی ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کررہی ہے۔ فی الحال ملک میں 674 سرکاری اور 250 نجی تجربہ گاہیں سرگرم عمل ہیں۔