اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 63.45 فیصد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ 34،602 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں اور اب تک اس وبا سے متاثر افراد کے شفایاب ہونے کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ کو عبور کر چکی ہے جس کے بعد کورونا کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 63.45 فیصد ہوگئی ہے۔

The recovery rate from Corona in the country is 63.45%
بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 63.45 فیصد

By

Published : Jul 24, 2020, 4:28 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کا موثر علاج کی حکمت عملی کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے، جس کی وجہ سے لوگ روز بروز کورونا سے شفایاب ہورہے ہیں۔

اس وقت ملک میں 8،17،209 افراد میں کورونا سے شفایابی کی شرح بہتر ہوگئی ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 4،40،135 فعال کیسز ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 12،87،945 ہے۔

ملک بھر میں پھیلے 1،284 کورونا ٹسٹ لیب نے 23 جولائی کو 3،52،801 نمونوں کی جانچ کی جس سے اب تک جانچے کیے گئے نمونوں کی تعداد 1،54،28،170 ہوگئی۔ ٹسٹنگ کی رفتار کو تیز کرنے سے متاثرہ افراد کا علاج فوری طور پر شروع ہوجاتا ہے اور وہ شدید بیمار نہیں ہوتے۔

وزارت کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے اس سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے ملک میں کورونا سے اموات دوسرے ممالک کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔ ملک میں اب تک 30،601 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details