اردو

urdu

By

Published : Aug 3, 2020, 11:02 PM IST

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 11.86 لاکھ سے متجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 40 ہزار سے زیادہ افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11.86 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

The number of people recovering from corona virus in the country has exceeded 11.86 lakh
ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 11.86 لاکھ سے متجاوز

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40،574 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11،86،203 ہوگئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران 771 اموات سے مجموعی تعداد 38،135 ہوگئی۔ بیشتر ریاستوں میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھنے سے فعال کیسز کی تعداد 5،79،357 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 677 کی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے فعال کیسز 1،48،843 رہ گئے اور 260 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 15،576 ہوگئی۔

اس عرصے کے دوران 9926 افراد شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 76 ہزار 809 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں اسی عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1371 کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہاں 74،598 فعال کیسز ہیں۔ ہلاک شدگان کی تعداد 84 سے بڑھ کر 2496 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد مجموعی طور پر 57،7258 ہوگئی ہے۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں اسی عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1371 کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہاں 74،598 فعال معاملات ہیں۔ ہلاک شدگان کی تعداد 84 سے بڑھ کر 2496 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد مجموعی طور پر 57،7258 ہوگئی ہے۔

ریاست تمل ناڈو میں فعال معاملات بڑھ کر 56،998 ہوگئے ہیں اور 4132 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 1،96،483 کورونا متاثرین افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 74،404 اورہلاک شدگان کی تعداد 1474 ہوگئی ہے۔ یہاں 82،886 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 38،023 فعال معاملات ہیں اور اس وبا نے 1730 افراد کو ہلاک کیا ہے جبکہ 53،168 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 21،108 فعال معاملات ہیں اور 1678 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 52،730 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

فعال معاملات کے معاملہ میں اس کے بعد ریاست بہار ہے جہاں یہ تعداد بڑھ کر 20،306 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 329 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 36،389 افراد اس جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

گجرات میں فعال معاملات 14572 ہوچکے ہیں اور 2486 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس ریاست میں 46504 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہوئے ہیں۔

تلنگانہ میں کوروناوائرس کے 18،547 فعال معاملات موجود ہیں اور 540 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 47،590 افراد وبائی مرض سے شفایاب ہوئے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کے حالات کافی حد تک قابو میں آچکے ہیں اور یہاں مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔ دارالحکومت میں فعال معاملات کم ہوکر 10،356 رہ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 4004 ہوگئی ہے اور اب تک 1،23،317 مریضوں کو شفایابی حاصل ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے ابھی تک مدھیہ پردیش میں 886، راجستھان میں 703، ہریانہ میں 433، پنجاب میں 423، جموں و کشمیر میں 396، اڈیشہ میں 197، جھارکھنڈ میں 118، آسام میں 105، اتراکھنڈ میں 86، کیرالہ میں 82، چھتیس گڑھ میں 58، پڈوچیری میں 52، گوا میں 53، تری پورہ میں 27، چنڈی گڑھ میں 19، ہماچل پردیش میں 14، انڈمان نکوبار میں آٹھ، لداخ اور منی پور میں سات سات، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پانچ، اروناچل پردیش میں تین اور دادر نگر حویلی و دمن دیو میں اور ایک سکم میں ایک ایک افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details