امراض کے کنٹرول مرکز کے مطابق، 14 ریاستوں اور وفاقی راجدھانی خطہ سے 307 نئے معاملوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ مغربی افریقی ملک 27 فروری سے اس بیماری کی زد میں آیا ہے اور تب سے 287 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ علاج کے ذریعہ 3007 مریضوں کو اس مرض سے شفا ملی ہے۔
نائیجیریا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز - کورونا وائرس
نائیجریا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سےمتاثرین کے 307 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 10162 تک پہنچ چکی ہے۔
نائیجیریا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز
صحت کے وزیر مملکت آلوروننمبے ممورا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نائجریا میں کل 112 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے کہ اور کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے آئزولیشن مراکز میں 5324 بستروں کا انتظام ہے اور علاج کے مراکز میں مزید توسیع کرنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ ملک کووڈ-19 کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کررہا ہے، جس میں مکمل پابندی میں مہلت دینا شامل ہے۔