اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 5لاکھ 48ہزار سے تجاوز

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 19 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

The number of Corona victims in India increased
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 5لاکھ 48ہزار سے تجاوز

By

Published : Jun 29, 2020, 8:37 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کی وبا اپنے شباب پر ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 19 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5،48،318 تک پہنچ گئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 19،459 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 380 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16،475 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف اس بیماری سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 12،010 مریضوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 3،21،723 ہوگئی۔ تاہم اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2،10،120 فعال کیسز بھی ہیں۔

ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 5493 کیسز اور 156 اموات درج کی گئ ہے۔

اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،64،626 اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 7429 ہوگئی ہے اور ریاست میں 86،575 شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details