اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کی تعداد میں اضافہ - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبز کی تعداد بڑھ کر 1036 ہوگئی ہے۔

The number of Corona testing labs in the country has reached 1036
ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کی تعداد 1036 ہوگئی

By

Published : Jun 28, 2020, 3:31 PM IST

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی جانچ پڑتال کیلئے اس فہرست میں مزید 10 لیبز شامل کی گئیں۔

ان میں سے سرکاری لیبوں کی تعداد 749 اور پرائیویٹ لیبز کی تعداد 287 ہے۔ ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب اس وقت 567 (سرکاری: 362 ، نجی: 205) ہیں جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبز کی تعداد 382 (سرکاری: 355 ، پرائیویٹ : 27) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 87 ( سرکاری : 32 ، پرائویٹ : 55) ہیں۔

ان 1036 لیبز نے 27 جون کو 231095 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طورپر 8227802 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 23 ​​جنوری تک پونے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کی جانچ کی سہولیات موجود تھی۔ دو ماہ بعد یعنی 23 مارچ تک اس طرح کی لیبز کی تعداد 160 ہوگئی ہے اور اب ملک بھر میں 1036 لیبز میں کورونا وائرس کی جانچ کی سہولت موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details