ریاست اترپردیش کے وارانسی میں واقع کاشی وشوناتھ مندر اور گیان واپی مسجد کیس میں اگلی سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔ ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں سینٹرل سنی وقف بورڈ کی جانب سے داخل سول رویژن درخواست پر پیر کے روز بحث مکمل ہوئی، جسے وشوناتھ مندر کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا۔۔
بھگوان کاشی وشوناتھ کے وکیل وجے شنکر رستوگی نے کہا کہ وقف بورڈ چاہتا ہے کہ اس معاملے کو وقف ٹریبونل لکھنؤ میں چلایا جائے۔ ڈسٹرکٹ جج نے پیر کو بحث کے بعد اپنا حکم محفوظ کرلیا ہے۔
وہیں کیس کی اگلی سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔ رستوگی نے کہا کہ بھارت کے آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا کے ذریعہ اس کمپلیکس کا سروے کرنے کی اپیل کی گئی ہے، جس پر مسلم فریق نے بھی اعتراض کیا ہے۔