راہل گاندھی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ’’انہوں نے ان 50 لوگوں کے بارے میں سوال پوچھا تھا جنہوں نے بینکز کے لون نہیں لوٹائے تو اس کا جواب نہیں دیاگیا۔میں نے ضمنی سوال پوچھنا چاہا تو اس کی اجازت نہیں دی گئی۔‘‘
ارکان اسمبلی کو حق ہے کہ وہ اپنی زبان میں اپنی بات کہیں: راہل گاندھی - ارکان اسمبلی کو حق ہے کہ وہ اپنی زبان میں اپنی بات کہیں
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ذریعہ تمل ناڈو کے ارکان پارلیمنٹ کو اپنی زبان میں سوال پوچھنے کی اجازت نہ دیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ارکان اسمبلی کو حق ہے کہ وہ اپنی زبان میں اپنی بات کہیں: راہل گاندھی
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کا سالانہ بجٹ آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا
انہوں نے کہا،’’آج تمل ناڈو کے ارکان اسمبلی نے تمل زبان میں سوال پوچھنا چاہا تو اسپیکر کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔ارکان اسمبلی کو حق ہے کہ وہ اپنی زبان میں اپنی بات کہیں لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی۔یہ ان کے جمہوری حق کی خلاف ورزی ہے۔مودی حکومت میں صرف یک طرفہ مکالمہ چل رہا ہے۔ہم لوگ کچھ پوچھ نہیں سکتے۔‘‘