اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسانوں پر لاٹھی چارج کا معاملہ عدالت پہنچ گیا - haryana high court on lathi charge on farmers

پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے آج ہریانہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی ہے کہ تمام پولیس اہلکاراپنی مکمل شناخت ، وردی اور نیم پلیٹ کے ساتھ ہی ڈیوٹی پر تعینات ہوں ۔ ڈیوٹی پر موجود تمام ملازمین کی تفصیلی معلومات رجسٹر میں درج ہو اور پولیس کارروائی کے دوران زخمی مظاہرین کسانوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے ۔

کسانوں پر لاٹھی چارج کا معاملہ پہنچا عدالت
کسانوں پر لاٹھی چارج کا معاملہ پہنچا عدالت

By

Published : Sep 18, 2020, 5:35 PM IST

مرکز کے زرعی آرڈیننس کے خلاف 10 ستمبر کو پیپلی ریلی کے دوران کووکشیتر میں کسانوں پرہوئے لاٹھی چارج کی جانچ کے لئے اور آئندہ ایسے واقعات پر روک لگانے کے لئے ’سب کا منگل ہو‘ تنظیم سے منسلک ’ہریانہ پروگریسو فارمر یونین‘ کی درخواست پر جمعہ کو ہوئی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی کہ ڈی کے باسو بنام مغربی بنگال کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل ہو ۔

ہریانہ پروگریسوفارمر یونین کے کنوینر دیپک لوہن نے وکیل پردیپ رپیڈیا اور پروین کمار کے ذریعہ ہائیکورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے کہا کہ زرعی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی ریلی نکال رہے کسانوں پر پولیس کے بھیس میں بغیر وردی والے شخص نے کئی کسانوں کے سر پھوڑ دیے ۔ یہاں تک کہ جان بچا کر بھاگتے ہوئے بزرگوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details