اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرگل جنگ کے بہادر کیپٹن وجینت تھاپر کو خراج عقیدت

کرگل وجے دیوس کے موقع پر ای ٹی وی بھارت نے کرگل جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن وجینت تھاپر کے والد کرنل وی این تھاپر سے خصوصی گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 'کیپٹن وجینت تھاپر کی بہادری، جرات اور ہمت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے'۔

the last letter; remembering kargil war hero, captain vijayant thapar
کرگل جنگ کے شہید کیپٹن وجینت تھاپر کو خراج عقیدت

By

Published : Jul 26, 2020, 9:22 AM IST

کرگل جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے کیپٹن وجینت تھاپر (پیدائش 26 دسمبر 1976 ۔ وفات 29 جون 1999) بھارتی فوج کے کیپٹن اور اعلی افسر تھے اور ان کا تعلق مشہور 2 راجپوتانہ رائفلز (انفنٹری رجمنٹ) سے تھا۔

کیپٹن وجینت تھاپر 29 جولائی 1999 کو 'آپریشن وجے' کے دوران ہلاک ہوگئے، جو کرگل جنگ میں پاکستانی فوج کو پیچھے ڈھکیلنے کے لئے بھارتی کارروائی تھی۔

ویڈیو

ہر برس 26 جولائی کو یوم فتح کرگل منایا جاتا ہے۔ جب سے کیپٹن وجینت تھاپر کی زندگی اور فوجی خدمات پر بھارتی عوام کو فخر ہے۔

  • کیپٹن وجینت تھاپر میدان کرگل میں:

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں شہید کیپٹن وجینت تھاپر کے والد کرنل وی این تھاپر نے آنجہانی وجینت تھاپر کی کچھ یادیں شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 'کیپٹن وجینت تھاپر کی بہادری، جرات اور ہمت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے'۔

کرنل وی این تھاپر نے کہا کہ انہوں نے کیپٹن وجینت تھاپر کی اسکول کی تعلیم، کالج کا دور، حب الوطنی اور بہادری کو منظر عام پر لانے کے لیے اپنے بیٹے کی یاد میں 'وجینت اٹ کرگل' کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے۔

این تھاپر نے بتایا ہے کہ 'یہ کتاب 20 برس کی محنت کے بعد لکھی گئی ہے'۔

کرنل وی این تھاپر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وہ روحانی طور پر اپنے بیٹے کو اپنے قریب محسوس کرتے ہیں'۔

کیپٹن وجیانت تھاپر

انہوں نے کہا کہ 'اگرچہ وہ جسمانی طور پر اس دنیا سے رخصت ہوگئے، لیکن ملک سے ان کی محبت اور ان کے خیالات ہمیشہ زندہ رہیں گے'۔

  • آخری خط:

اپنے بیٹے کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگ کیپٹن وجینت کو خراج عقیدت پیش کرنے نوئیڈا آئے تھے'۔

ریٹائرڈ کرنل نے اپنے بیٹے کے خط کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ 'مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ اگر میں دوبارہ انسان بن گیا تو میں فوج میں شامل ہو کر اپنی قوم کے لئے لڑوں گا'۔

  • نیشنل پیراماؤنٹ کی خدمت:

کیپٹن وجینت تھاپر کے والد نے کہا کہ اکثر لوگ اپنے بچوں کے بارے میں بات کرتے ہیں جو بیرون ممالک میں کام کرتے ہیں۔ تاہم اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کی خدمات کے لیے بھی سوچیں'۔

وجیانت تھاپر کی فوجی وردی

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ 'وہ بھارت میں رہیں اور ملک کی خدمت کریں جو سب سے بڑا فریضہ ہے'۔

کرگل جنگ کے دوران ان کی بہادری کی ضمن میں صدر جمہوریہ کے ذریعہ انہیں بھارت کے اعلی فوجی اعزاز ' ویر چکر' سے نوازا گیا۔

بتادیں کہ وہ 29 جون 1999 کو کرگل جنگ کے دوران ٹولولنگ (بلیک راکس - کے این او ایل) میں 2 راجپوتانہ رائفلز کی قیادت کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

اس کا تعلق نوئیڈا، اترپردیش سے تھا اور اس کی عمر 22 سال تھی اور وہ اپنے خاندان میں چوتھی نسل کے افسر تھے۔

پاکستان نے کرگل جنگ کی شروعات تین مئی 1999 کو کی اور کرگل کی اونچی پہاڑیوں پر 5000 فوجیوں کے ساتھ دراندازی کی ساتھ ہی وہاں پر قبضہ جما لیا۔ لیکن اس کے بعد بھارت نے جوابی کارروائی شروع کی تو پاکستان کی ہار ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details