ہیکنگ کے شکار سائنسداں آر کے سنگھ نئی دہلی کی پالم کالونی میں رہتے ہیں اور دہلی یونیورسٹی کیمپس میں واقع ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سینیئر سائنس دان ہیں۔
ڈاکٹر آر کے سنگھ نے دہلی یونیورسٹی کے آئی سی آئی سی آئی اکاؤنٹ کے علاوہ اپنی رہائش کے نزدیک واقع ایکسیس بینک اکاؤنٹ میں اپنی ساری جمع پونجی رکھی تھی۔
انہیں 30 مئی کو کسی شخص کا فون آیا جو اپنے آپ کو آئیڈیا کسٹمر کیئر کا ایگزیکٹیو بتاکر ان کے 2G سم کو 4G میں اپ گریڈ کرنے کی بات کی اور اس بہانے سے اس نے ان سے تمام معلومات حاصل کرلیں، اس کے بعد اس نے اپنے فون نمبر سے یو پی آئی تیار کرکے آئی سی آئی سی آئی بینک سے 95 ہزار روپے نکال لیا اور کچھ دیربعد وہ ان کے نام پر پانچ لاکھ روپے کا فوری قرض بھی لے لیا اور اسے اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرلیا۔