پریرنا ایپ کے ذریعہ صبح اسکول شروع ہونے، پھر دوپہر میں بچوں کو مڈ ڈے میل دینے اور آخر میں اسکول کی چھٹی کے وقت نگرانی کی جائے گی حالانکہ اس نئے ایپ سے اساتذہ کافی دقت محسوس کر رہے ہیں۔
اساتذہ کے مطابق اس ایپ کے لانچ ہونے کے بعد بچوں کا تعلیمی نظام کافی متاثر ہوا ہے۔ اساتذہ کہتے ہیں کہ اکثر موبائل فون کا نیٹ ورک فیل رہتا ہے۔ ایسی صورت میں وقت سے ایپ کے ذریعہ جانکاری دینا ممکن نہیں ہے۔