اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کام کرنے والے طبقے کو حکومت امدادی پیکیج دیا جائے' - industries in truble

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ کام کاجی لوگوں اور ان کے اہل خانہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزی روٹی کی غیر یقینی صورتحال کے چلتے کشیدگی کا ماحول ہے اس لئے حکومت کو ان کی مدد کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے۔

کام کاجی طبقے کو حکومت امدادی پیکج دے
کام کاجی طبقے کو حکومت امدادی پیکج دے

By

Published : Apr 29, 2020, 10:45 PM IST

چدمبرم نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کا کام کاجی طبقہ نجی کمپنیوں کی مالی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی روزی روٹی کا مسئلہ اور مستقبل کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بہت کشیدگی کا شکار ہے۔ نجی شعبے کے لئے حکومت کی جانب سے مدد کے کوئی واضح اشارہ نہیں ہے تو یہ سیکٹر بڑے پیمانے پر چھٹنی اور کٹوتی کا سہارا لینے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبوں سے ملنے والے اشارے کی وجہ سے کام کاجی لوگوں اور ان کے خاندان کے رکن دباؤ اور بے یقینی کی صورت حال میں ہیں اور اگر نجی شعبے سچ مچ ایسا قدم اٹھاتے ہیں تو اس سے لاکھوں کا ذریعہ معاش تباہ ہو جائے گا اور بہت سے خاندان تباہ ہو جائیں گے، لہذا وزیر اعظم نریندر مودی کو اس طبقے کی مدد کے لئے اقتصادی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ان کی پارٹی اگلے تین ماہ کے لئے عارضی بنیاد پر ای پی ایف اور ملازمین کی ریاستی انشورنس، ای ایس آئی میں آجروں کے شراکت کی رعایت کی بھی تجویز پیش کرتی ہے۔ یہ آجروں کی پے رول اخراجات کو کم کرنے اور افرادی قوت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے 6.3 کروڑ چھوٹے چھوٹے اور درمیانے صنعتوں کی مدد کے لئے مخصوص اور ٹھوس تجاویز کے ساتھ ایک تجویز تیار کی ہے اور انہیں امید ہے حکومت ان پر غور کرے گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details