کورونا میں لوگوں کو صحت مند رکھنے کے لئے فٹ انڈیا پروگرام کے تحت 28 جون کو ملک کی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر آپ کے سوالوں کے جواب دینے کے لئے موجود رہیں گی۔
'فٹ انڈیا پروگرام' سوشل میڈیا پر 28 جون کو لائیو - social media
فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے ٹویٹ کیا کہ 'وہ فٹ انڈیا پروگرام کی تشہیر کے لیے آئندہ اتوار کی صبح 11 بجے فیس بک اور ٹویٹر پر لائیو ہوں گے اور اس پروگرام کے ذریعہ لوگوں کو تندرست بنانے کی اپیل کریں گے۔'

انہوں نے بتایا کہ ان کے علاوہ کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر کرن رجیجو بھی لوگوں کے سوالوں کے جواب دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مشہور فٹبال کھلاڑی سنیل چھیتری اور معروف بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو بھی لوگوں کے سوالوں کے جواب دیں گی اور وہ ان سے فٹ رہنے کے راز جان سکتے ہیں۔