اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ملک کی ترقی کاروبار پر ہی منحصر ہے' - وزیر اعظم نریندر مودی

ابھے چنڈالیہ جین نے کہا کہ' ملک کی ترقی ملک کے کاروبار پر ہی منحصر ہے اگر کاروبار بہتر ہوگا تو لوگ خود ہی ٹیکس ادا کریں گے'۔

ملک کی ترقی ملک کے کاروبار پر ہی منحصر ہے
ملک کی ترقی ملک کے کاروبار پر ہی منحصر ہے

By

Published : Aug 13, 2020, 7:59 PM IST

ٹیکس ایکسپرٹ اور سابق چیف پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ابھے چنڈالیہ جین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے لائے گئے نئے ٹیکس پیئر کے چارٹیڈ ایشو کے تعلق سے کہا کہ' آج ٹیکس دہندگان کے تعلق سے جو فیصلے کیے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں'۔

ملک کی ترقی ملک کے کاروبار پر ہی منحصر ہے

انہوں نے کہا کہ' محکمے کی خدمات اور فرائض کے تعلق سے جو بات آج کی گئی ہے وہ بہت ہی اہم اور بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ' ایک ٹیکس پئر (ٹیکس دہندہ) جو برسوں سے ٹیکس ادا کرتا آرہا ہے، جو ایماندار ہے تو مودی حکومت کو چاہئے کہ ان جیسے لوگوں کا تعاون بھی کرے تاکہ کورونا جیسے حالات اور دیگر مشکل حالات میں ان کی مدد کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ' ایماندار ٹیکس ادا کرنے والوں کی حمایت اور ان کی باتوں کو بھی سننا چاہئے۔ سیاسی سطح پر ان کی رائے بھی لینی چاہئے تاکہ یہ پتہ چلے کہ ان لوگوں کو کن چیزوں کی ضرورت ہے اور ان کی رائے کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

'شفاف ٹیکس' نظام متعارف

انہوں نے کہا کہ' بعض مرتبہ ٹیکس پیئر کچھ پریشانیوں میں ہوتے ہیں لیکن محکمہ اور ملازمین ان کی باتوں کو نہیں سنتے ایسے میں ان کی باتون کو ضرور سننا چاہئے اور ان کا تعاون کرنا چاہئے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ' ملک کی ترقی ملک کے کاروبار پر ہی منحصر ہے اگر کاروبار بہتر ہوگا تو لوگ خود ہی ٹیکس ادا کریں گے اور جو لون لینے کی نوبت آتی ہے وہ خود ہی ختم ہو جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details