اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایئر انڈیا کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس

ایئر انڈیا نے گزشتہ دنوں اپنے چالیس سے زائد پائلٹ کو نوکری سے نکال دیا تھا، جس کے بعد ایئر انڈیا کے چار پائلٹز نے انتظامیہ کے خلاف عرضی داخل کی تھی۔

ایئر انڈیا کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس
ایئر انڈیا کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس

By

Published : Aug 19, 2020, 2:08 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے ایئر نڈیا کے نوکری سے نکالے گئے پائلٹز کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایئر انڈیا سے جواب طلب کیا ہے، جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ نے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے سماعت کی اور 19 اگست تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایئر انڈیا کے چار پائلٹوں نے 13 اگست کو انتظامیہ کی جانب سے برخاست کیے جانے کے خلاف ایک درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کا یہ فیصلہ غیر قانونی اور من مانی ہے، ان پائلٹوں نے ایئر انڈیا کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایئر انڈیا نے حال ہی میں 40 سے زیادہ پائلٹوں کو برطرف کر دیا ہے، درخواست اس کیس میں دائر کی گئی ہے جس میں پہلے کچھ پائلٹوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن بعد میں استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایئر انڈیا کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس

پائلٹوں نے عدالت میں استدلال کیا تھا کہ انہوں نے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن گزرنے سے پہلے ہی اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں نے اس سلسلے میں ایئر انڈیا کو درخواست دی تھی، لیکن ایئر انڈیا نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے استعفے پر دوبارہ غور کیا جائے اور انہیں نوکری پر واپس رکھنے کی ہدایت کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details