مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی، بہار کے گورنر پھاگو چوہان، وزیراعلیٰ نتیش کمار، مرکزی وزیر صحت اشونی چوبے اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کی آن لائن موجودگی میں پارادیپ۔مظفر پور ایل پی جی پائپ لائن کے درگا پور۔بانکا سیکشن اور بانکا اور چمپارن ایل پی جی باٹلنگ پلانٹوں کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بننے سے قبل نریندر مودی نے پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں 'مشن پوروودے' کاتصور پیش کیا تھا وہ ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے مشرقی ہندوستان کی فکر کی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نریندر مودی بھی گذشتہ ایک دہائی سے عوامی طور پر کہتے رہے ہیں کہ ہندوستان کے امکانات والے مشرقی حصے کی جب تک ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں کی طرح ترقی نہیں ہوگی تب تک ترقی یافتہ ہندوستان کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔