لوک سبھا میں کانگریس پارٹی رہنما ادھیرنجن چودھری، میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا اور راجیہ سبھا رکن پرتاپ سنگھ باجوہ نے مشترکہ طور پر کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت پارلیمانی ڈھانچہ پر حملہ کررہی ہے اور پارلیمنٹ میں تاناشاہی اپنارہی ہے۔اس تاناشاہی رویہ کا نتیجہ ہے کہ راجیہ سبھا سے آٹھ اپوزیشن اراکین کو بغیر کسی وجہ سے معطل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رکن کسان مخالف قانون کےخلاف آواز اٹھارہےتھے لیکن ڈپٹی چیئرمین نے ان کی بات نہیں سنی۔ اپوزیشن اراکین نے جب ووٹ اسپلیٹ طلب کیا تو ان کو یہ حق نہیں دیا گیا۔
انہوں نے اسے تاناشاہی قرار دیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جمہوری نظام کا قلع قمع کرنا چاہتی ہے اور تاناشاہی رویہ اپنارہی ہے اور پارلیمنٹ من مانی کررہی ہے۔