ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں لاک ڈاون کی وجہ سے چھوٹے صنعتکاروں کی بالخصوص ایسے دوکاندار جو فٹ پاتھ پر اپنی تجارت کرتے ہیں، ان کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔
پٹنہ کے آر بلاک کے قریب گزشتہ 60 برسوں سے پان کی دکان کی اپنی خاندانی تجارت کو آگے بڑھانے والے اعجاز علی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاون میں ان کی حالت ناگفتہ بہ ہو چکی ہے۔