سپریم کورٹ کا تشکیل کردہ کمیشن حیدرآباد کا دورہ کرے گا - کمیشن آئندہ ہفتہ حیدرآباد کا دورہ کرے گا۔
حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی جانچ کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن آئندہ ہفتہ حیدرآباد کا دورہ کرے گا۔
اس انکاونٹر کے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس بوبڈے کی زیرقیادت عدالت عظمی کی بنچ نے اس معاملہ کی جانچ کے لیے کمیشن قائم کیا تھا۔اس تین رکنی بنچ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی این سرپورکر کی قیادت میں تشکیل دیا گیا تھا۔اس کمیشن میں بمبئی ہائی کورٹ کی سابق جج جسٹس ریکھا اور سی بی آئی کے سابق ڈائرکٹر کارتکئے شامل ہیں۔
اس انکاونٹر کی حقیقت کا یہ کمیشن پتہ چلائے گا۔آئندہ ہفتہ اپنے دورہ کے آغاز کے موقع پر کمیشن کے ارکان سب سے پہلے گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ پہنچیں گے جہاں انکاونٹر میں ہلاک چارملزمین کی لاشیں محفوظ ہیں۔کمیشن کے معائنہ کے بعد امکان ہے کہ یہ لاشیں ان کے ارکان خاندان کے حوالے کردی جائیں گی۔