اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت نے اشتہارات پر کل 713.20 کروڑ خرچ کیے - لوک سبھا اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات

مرکز کی نریندر مودی حکومت نے مالیاتی سال 2019۔2020 کے دوران اشتہارات پر مجموعی طور پر 713.20 کروڑ روپئے خرچ کیے، جس میں سب سے زیادہ رقم الیکٹرانک میڈیا پر خرچ کی گئ ، یہ انکشاف حق معلومات کے تحت دائر ایک درخواست کے جواب میں ممبئی کے ایک آر ٹی آئی کارکن کو جواب میں حاصل ہوئی۔

The central government spent a total of Rs 713.20 crore on advertisements
مرکزی حکومت نے اشتہارات پر کل 713.20 کروڑ خرچ کیے

By

Published : Oct 31, 2020, 9:31 PM IST

آر ٹی آئی کارکن جتن دیسائی نے بتلایا کہ موصل شدہ معلومات کے مطابق حکومت نے میڈیا پر صرف تشہیر کے لیے ایک دن میں تقریبا ایک کروڑ 95 لاکھ روپے خرچ کیے۔ اس دوران ملک میں لوک سبھا اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات بھی ہوئے تھے

دیسائی کے آر ٹی آئی سوال کے جواب میں ، وزارت اطلاعات و نشریات کے بیورو آف آؤٹ ریچ اینڈ مواصلات (بی او آر) نے کہا کہ مرکز نے الیکٹرانک ، پرنٹ اور آؤٹ ڈور میڈیا کے اشتہارات پر 713.20 کروڑ روپئے خرچ کیے۔

جس میں الیکٹرانک میڈیا کو جاری کردہ 317.05 کروڑ ، پرنٹ میڈیا کو 2295.05 کروڑ روپے اور آؤٹ ڈور میڈیا کو 101.10 کروڑ روپے کے اشتہارات شامل تھے۔
ایک سوال کے جواب میں ، دیسائی نے کہا کہ بی او آر کو اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں اشتہارات جاری کرنے میں کتنی رقم خرچ کی گئ۔

انہوں نے کہا کہ یہ جواب میں یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ مختلف میڈیا کو کس قسم کے اشتہار جاری کیے گئے۔ یہ سرکاری اسکیموں کے متعلق تھے جو مرکز اور ریاستوں کے لئے اس تشہیر کی روشنی میں چلائی گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details