مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے جمعرات کو یہ اطلاع دی کہ مرکز نے 11 مارچ سے اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مفت 3.04 کروڑ سے زیادہ این95 ماسک، 1.28 کروڑ سے زیادہ پی پی ای کٹ اور 10.83 کروڑ سے زیادہ ہائیڈروکسیکلوروکوین ٹیبلیٹ تقسیم کی ہیں۔ علاوہ ازیں ملک میں تیار 22,533 وینٹی لیٹر بھی دیے گئے ہیں۔
مرکز نے ریاستوں کو تین کروڑ سے زیادہ این-95 ماسک دیے - ہائیڈروکسیکلوروکوین ٹیبلیٹ تقسیم
مرکزی حکومت نے کورونا وائرس ’کووِڈ۔19 کے خلاف جنگ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے درمیان 11 مارچ سے اب تک تین کروڑ سے زیادہ این 95 ماسک، سوا کروڑ سے زیادہ پی پی ای کٹ، تقریباً 11 کروڑ ہائیڈروکسیکلوروکوین ٹیبلیٹ اور 22,533 وینٹی لیٹر تقسیم کیے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ کووِڈ۔19 کی روک تھام اور اس کے انتظام میں سرگرم ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی جانب سے دست تعاون دراز کرتے ہوئے مرکزی حکومت صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور اس کے مؤثر انتظام میں مصروف ہے۔ مرکزی حکومت ساتھ ہی ریاستوں کو مفت میڈیکل سپلائی کر رہی ہے۔ شروعات میں مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ زیادہ تر سامان ملک میں ہی تیار کیے گئے تھے۔ کورونا کے سبب غیر ملکی بازار میں جلد ہی میڈیکل سپلائی کی قلت ہونے لگی۔
بعد ازاں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے ساتھ دیگر مرکزی وزارتوں نے مل کر گھریلوں مینوفیکچرر صنعت کو فروغ دیا۔ اس کے نتیجے کے بطور ’آتم نربھر بھارت‘ اور میک ان انڈیا کو استحکام ملا اور اب مرکزی حکومت کی جناب سے دی جانے والی زیادہ تر میڈیکل سپلائی ملکی ہے۔