اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برطانوی وزیراعظم کی 26 جنوری کو آمد - افغانستان کے حالات کا جائزہ

اگلے سال یوم جمہوریہ کی تقریب میں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گے ہندوستان کے چار روزہ دورے پر آئے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنک راب نے وزیر خارجہ سبرمنیم جے شنکر کے ساتھ یہاں دوطرفہ میٹنگ میں یہ اطلاع دی۔ میٹنگ میں ہندوستان اور برطانیہ نے کووڈ کے بعد کی دنیا میں اپنی دوطرفہ اسٹرٹیجک شراکت داری کو اور اونچائی پر لے جانے کے لیے پانچ نکاتی ایجنڈا طے کیا اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف تشویش کا اشتراک کیا۔

The British Prime Minister will arrive on January 26
26 جنوری کو آئیں گے برطانوی وزیراعظم

By

Published : Dec 15, 2020, 6:13 PM IST

Updated : Dec 15, 2020, 6:57 PM IST

میٹنگ کے بعد ڈومنک راب نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ برطانوی وزیراعظم جانسن نے اگلے سال یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوسی کے طورپر شامل ہونے کی ہندوستان کی اپیل کو قبول کرلیا ہے ۔برطانیہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے وزیراعظم مسٹر جانسن نے وزیراعظم نریندر مودی کو اگلے سال ہونے والے جی -7 کے چوٹی کانفرنس میں برطانیہ آنے کی دعوت دی ہے اور جانسن نے آئیندہ سال 26 جنوری کو نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی بننے پر اتفاق ظاہر کیا ہے جو ہمارے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔

یوم جمہوریہ کی اہم تقریب میں بچور مہمان خصوصی جانسن کے آنی کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ یوم جمہوریہ پریڈ میں مسٹر جانسن کا آنا ہمارے دو طرفہ تعلقا میں ایک نئے دور کی شروعات کا ایک اہم اشارہ ہوگا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ کووڈ 19 کی وبا کے دور میں کسی وزیرخارجہ کے اس پہلے دو طرفہ دورے میں آج کی میٹنگ ہندوستان اور برطانیہ کی استراتجج شراکت داری کو نئی اونچائی پر لے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ اہم موضوعات - لوگوں کے درمیان رابطہ بڑھانے ،کاروبار اور خوشحالی، تحفظ اور حفاظت، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت پر توجہ مرکوز کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میٹنگ میں اس کے علاوہ ہم نے افغانستان کے حالات کا جائزہ لیا اوربحر الکاہل خطے کے تعلق اور مغربی ایشیا کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کی وجہ سے پیدا چیلنج پر تشویش کا اظہار کیا۔

ہندوستانی بحر الکاہل خطے کے تصور کو دی جارہی اہمیت کے بارے میں ایک سوال پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بحر الکاہل خطے کے بارے میں ہندوستان کا ایک مختلف تصور ہے۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ آج اس کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور اس خیال کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

جب راب کے دورے کی اہمیت کے بارے میں پوچھا گیا تو ڈاکٹر جیشنکر نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ کا یہ دورہ انتہائی اہم وقت پر ہورہا ہے کیونکہ ہم کووڈ کے بعد کی دنیا میں امکانات کی تلاش میں ہیں ، جبکہ وہ بھی برطانیہ کے نقطہ نظر سے۔ بریگزٹ کے بعد کی دنیا میں امکانات کی تلاش میں ہیں ۔ لہذا ، باہمی بات چیت کے لئے یہ سب سے موزوں وقت ہے۔

مسٹر راب نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ اپنی معاشی شراکت داری کو وسیع اور گہرا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ہندوستان کے ساتھ ایک مضبوط دفاعی اور سلامتی شراکت قائم کرنا چاہتے ہیں جو مغربی بحر ہند میں بحری ڈاکوؤں سمیت دہشت گردی ، سمندری تحفظ کے امور کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


یو این آئی

Last Updated : Dec 15, 2020, 6:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details