بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین اور دو دیگر افراد کے خلاف ایک ٹریویل ایجنٹ کے ذریعہ 20.96 لاکھ روپے دھوکہ دہی کا مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لیکن اظہرالدین ان تمام الزامات کو اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے اسے بے بنیاد الزام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں قانونی مشورہ کے بعد ٹرویل ایجنٹ پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرونگا۔
پولیس ایلکار کے مطابق مسٹر شہاب اورنگ آباد میں دانش ٹورز اور ٹریولس ایجنسی کے مالک نے یہ الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سابق کپتان کے معاون مجیب خان کی درخواست پر گذشتہ برس نومبر میں اظہرالدین اور کچھ دیگر لوگوں کے لیے 20.96 لاکھ روپے کے مختلف بین الاقوامی پرواز کے ٹکٹ بک کروائے تھے۔
مسٹر شہاب نے یہ بھی دعوی کیا کہ انھوں نے متعدد دفعہ آن لائن ادائیگی کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن انھیں کوئی رقم نہیں ملی۔